Qaid

دہر کی قید میں
وصل کی منتظر
جابجا قطاروں میں
خواہشوں کی پتلیاں

خواب بُن کے بیٹھی ہیں
دل لگائے بیٹھی ہیں
شمع کی محبت میں
گھر جلائے بیٹھی ہیں

ہر نظر سے بےخبر
اک نظر کی مُنتظر
جگ سجائے بیٹھی ہیں
سب بھُلائے بیٹھی ہیں

دہر کی قید میں
خواہشوں کی پتلیاں



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link