The Biscoe Anthem

نہیں کوئ کمی مجھکو خدا ہے خود میرا چوپان
چراگا ہوں میں ہریالی بچھاتا ہے مجھے ہر آن

ہماری جان کو وہ پھیر لاتا ہے زگمراہی
صداقت کی طرف رہبر ہمیں ہوتا ہے وہ سلطان

نہ ہوگی مرگ کی وادی میں مجھکو وحشت و دحشت
تسلی بخش مجھکو تیری لاٹھی ہوگی اے رحمان

مسح کرتا ہے میرے سر کو تو اپنی عطوفت سے
بروۓ دشمنان تو میرے آگے رکھنا دسترخان

قیامت تک سکونت میں کرونگا تیرے مسکن میں
رہےگی شامل حالم تیری رحمت تےرا احسان

شکر ہے تیرا اے خدا تازہ بتازہ نو بنو
گاتے ہیں گیت ہم سدا تازہ بتازہ نو بنو

زاری و عجز سے اج ہم کرتے ہیں تیری بندگی
یہی ہے اپنی مدعا تازہ بتازہ نو بنو

فضل سے ہم کو اپنی کر علم و ہنر سے بہرہ ور
تیرا ہے ہم کو آسرا تازہ بتازہ نو بنو

اپنی دعا قبول ہو مشن کا یہ سکول ہو
چشمہ یہ فیض کبریا تازہ بتازہ نو بنو

رحم سے تیرے اے خدا کام ہو ہمسے وہ ادا
جس میں کہ ہو تیری رضا تازہ بتازہ نو بنو

طالب علم یہاں کے سب طاق ہو بفضل رب
نکلیں جہاں میں برملا تازہ بتازہ نو بنو
تازہ بتازہ نو بنو
تازہ بتازہ نو بنو
تازہ بتازہ نو بنو



Credits
Writer(s): Shahroz Sidiqi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link