Baant Raha Tha Jab Khuda

بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں

بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
اپنے خدا سے مانگ لی...
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا، صنم

بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا، صنم
بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں

میری وفا کے ساز میں گونج رہی ہے لَے تیری
میں بھی تیری ہوں، جانِ جاں، میری وفا بھی ہے تیری

تُو ہی جو مل گیا مجھے...
تُو ہی جو مل گیا مجھے، چاہیے اور کیا، صنم
بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں

کاش، میں اپنی زندگی پیار میں یوں گزار دوں
وقت پڑے تو دل کے ساتھ جاں بھی تجھ پہ وار دوں

شاید اِسی طرح سے ہو...
شاید اِسی طرح سے ہو پیار کا حق ادا، صنم
بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں

لوگ یہاں تیرے میرے پیار کو آزمائیں گے
تجھ کو الگ ستائیں گے، مجھ کو الگ رلائیں گے

اپنا مگر ہے فیصلہ...
اپنا مگر ہے فیصلہ، ہوں گے نہ ہم جدا، صنم
بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا، صنم



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, M. Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link