Jurmana

اے شخص، تیرا جانا، مشکل ہے سمجھانا
مرنے سے بھی بد تر ہے احساس کا مر جانا

چل دے دے مجھے ہر غم، ہر جرم کا جرمانہ
چل دے دے مجھے ہر غم، ہر جرم کا جرمانہ

منافق زمانہ تیرا طلب گار ہے
تنہا تیری زندگی ہے، تُو بھی ادا کار ہے
تُو بھی ادا کار ہے

جاتے ہوئے تم، جاناں، یہ شمع بجھا جانا

چل دے دے مجھے ہر غم، ہر جرم کا جرمانہ
چل دے دے مجھے ہر غم، ہر جرم کا جرمانہ

یہ ہوا کی تیزی میں کون تھا؟
یہ غبار کون اڑا گیا؟
میرا دل تو مثلِ چراغ تھا
سرِ شام کون بجھا گیا؟

میرے راستوں میں کئی موڑ تھے
کہیں گر سنبھل کے میں آ گیا
وہ جو صبح سے تھا میرا منتظر
ہوئی شام وہ بھی چلا گیا

انکار سے آگے ہے اظہار کا تھم جانا
انکار سے آگے ہے اظہار کا تھم جانا

چل دے دے مجھے ہر غم، ہر جرم کا جرمانہ
چل دے دے مجھے ہر غم، ہر جرم کا جرمانہ

اے شخص، تیرا جانا، مشکل ہے سمجھانا
مرنے سے بھی بد تر ہے احساس کا مر جانا

چل دے دے مجھے ہر...
چل دے دے مجھے ہر غم، ہر جرم کا جرمانہ



Credits
Writer(s): Kaifi Khalil
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link