Ishq Jub Zamzama

عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا
عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا
حسن خود محوِ تماشا ہوگا
عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا

دائم آباد رہے گی دنیا
دائم آباد رہے گی دنیا

ہم نہ ہوں گے، کوئی ہم سا ہوگا
ہم نہ ہوں گے، کوئی ہم سا ہوگا

ہم تجھے بھول کے خوش بیٹھے ہیں
ہم تجھے بھول کے خوش بیٹھے ہیں

ہم سا بے درد کوئی کیا ہوگا
ہم سا بے درد کوئی کیا ہوگا

ہھر سلگنے لگا صحرائے خیال
ہھر سلگنے لگا صحرائے خیال

ابر گِھر کر کہیں برسا ہوگا
ابر گِھر کر کہیں برسا ہوگا

پھر کسی دھیان کے صد راہے پر
پھر کسی دھیان کے صد راہے پر

دلِ حیرت زدہ تنہا ہوگا
دلِ حیرت زدہ تنہا ہوگا

شام سے سوچ رہا ہوں، ناصرؔ
شام سے سوچ رہا ہوں، ناصرؔ

چاند کس شہر میں اترا ہوگا
چاند کس شہر میں اترا ہوگا
عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا



Credits
Writer(s): Iqbal Bano
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link