Dil Ki Baat Bataen

دل کی بات بتائیں کس کو
ہم دکھ درد کے مارے لوگ

دل کی بات بتائیں کس کو
ہم دکھ درد کے مارے لوگ
آہ بھریں تو دیکھ کے ہم کو
ہنس دیتے ہیں سارے لوگ
دل کی بات بتائیں کس کو

اڑ جاتے ہیں آس کے پنچھی
گا کر میٹھا گیت کوئی
اس گلشن کی ریت نرالی
کس کو بنائے میت کوئی

مانگ پھول تو بھر دیتے ہیں
جھولی میں انگارے لوگ

دل کی بات بتائیں کس کو

کوئی کسی کے دکھ سکھ بانٹے
کوئی کسی کی راہ تکے
دوش ہے یہ اپنی قسمت کا
ہم نہ کسی کو دیکھ سکے

ورنہ اس دنیا میں ہوں گے
کیسے کیسے پیارے لوگ

دل کی بات بتائیں کس کو
ہم دکھ درد کے مارے لوگ
آہ بھریں تو دیکھ کے ہم کو
ہنس دیتے ہیں سارے لوگ
دل کی بات بتائیں کس کو



Credits
Writer(s): Khawaja Khurshid Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link