Dil Ko Laga Ke Kahin

دل کو لگا کے کہیں...
دل کو لگا کے کہیں ٹھوکر نہ کھانا
ظالم زمانہ ہے یہ ظالم زمانہ

کس کو سناؤں اپنے غم کا فسانہ؟
ظالم زمانہ ہے یہ ظالم زمانہ

نشاں تک بھی تیرا مٹا دے گی دنیا
بہاروں سے پہلے جلا دے گی دنیا
بہاروں سے پہلے جلا دے گی دنیا

تیرے ہی سامنے تیرا آشیانہ
ظالم زمانہ ہے یہ ظالم زمانہ

خوش ہے زمانہ مجھ کو ناشاد کر کے
میری آرزو کی دنیا برباد کر کے
میری آرزو کی دنیا برباد کر کے

کہتا ہے، "آہیں بھرنا، آنسو بہانا"
ظالم زمانہ ہے یہ ظالم زمانہ

دو دل ملیں تو کوئی ملنے نہ دے گا
کلیاں تمناؤں کی کھلنے نہ دے گا
دو دل ملیں تو کوئی ملنے نہ دے گا
کلیاں تمناؤں کی کھلنے نہ دے گا

دل میں امیدوں کی نہ دنیا بسانا
دل میں امیدوں کی نہ دنیا بسانا
ظالم زمانہ ہے یہ ظالم زمانہ

دل کو لگا کے کہیں ٹھوکر نہ کھانا
ظالم زمانہ ہے یہ ظالم زمانہ



Credits
Writer(s): Manawar Sultana
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link