Tere Mere Pyar Ka Aisa Nata Hai ( Male )

تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے
دیکھ کے صورت تیری دل کو چین آتا ہے
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے
دیکھ کے صورت تیری دل کو چین آتا ہے
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے

عمر میری لگ جائے تجھ کو
تجھ پہ کوئی آنچ نہ آئے

تیرے غم مل جائیں مجھ کو
میری لاڈلی، تُو مسکائے

جھلمل چمکے ایسے مکھڑا
جیسے چمکے چاند کا ٹکڑا
ہو، چاند کا ٹکڑا

دیکھ کے تیرا چہرہ چندا چھپ چھپ جاتا ہے
جب جب تیرا بابل تجھ کو گیت سناتا ہے
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے

تیرے فرشتے ناز اٹھائیں
حوریں آ کے تجھ کو سجائیں

تاروں کی ڈولی میں بٹھا کے
پریاں تیری وداعی گائیں

جس گھر جائے راج کرے تُو
بابل کو نہ یاد کرے تُو
ہاں، نہ یاد کرے تُو

تیری وداعی کا منظر جب سامنے آتا ہے
دل پانی بن بن کے آنکھوں میں لہراتا ہے
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے
دیکھ کے صورت تیری دل کو چین آتا ہے
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link