Ye Na Thi Hamari Kismat

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
یہ نہ تھی ہماری قسمت...

کوئی میرے دل سے پوچھے...
کوئی میرے دل سے پوچھے تِرے تیرِ نیم کش کو
...تِرے تیرِ نیم کش کو

یہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا
یہ نہ تھی ہماری قسمت...

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
...کہ بنے ہیں دوست ناصح

کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا
یہ نہ تھی ہماری قسمت...

کہوں کس سے میں کہ کیا ہے...
کہوں کس سے میں کہ کیا ہے، شبِ غم بری بلا ہے
...شبِ غم بری بلا ہے

مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
یہ نہ تھی ہماری قسمت...



Credits
Writer(s): Mirza Ghalib, N/a Khaiyyaam
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link