Koee Aaya Na Gaya

کوئی آیا نہ گیا، دل کا یہ عالم جیسے
آج پھر اُن کی ملاقات ہوئی ہے مجھ سے
آج پھر اُن کی ملاقات ہوئی ہے مجھ سے
کوئی آیا نہ گیا...

جب کھلی آنکھ خیال اُن کا، لگی آنکھ تو خواب

جب کھلی آنکھ خیال اُن کا، لگی آنکھ تو خواب

بڑی مشکل سے بسر رات ہوئی ہے مجھ سے
بڑی مشکل سے بسر رات ہوئی ہے مجھ سے
کوئی آیا نہ گیا...

غمِ دوراں کو غمِ دوست بنایا میں نے

غمِ دوراں کو غمِ دوست بنایا میں نے

عشق میں یہ بھی کرامات ہوئی ہے مجھ سے
عشق میں یہ بھی کرامات ہوئی ہے مجھ سے
کوئی آیا نہ گیا...

دیکھنے والے مجھے پیکرِ غم کہتے ہیں

دیکھنے والے مجھے پیکرِ غم کہتے ہیں

یوں بھی منسوب تری ذات ہوئی ہے مجھ سے
یوں بھی منسوب تری ذات ہوئی ہے مجھ سے
کوئی آیا نہ گیا، دل کا یہ عالم جیسے
آج پھر اُن کی ملاقات ہوئی ہے مجھ سے
کوئی آیا نہ گیا...



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Hafiz Hoshiyar Puri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link