Tark-E-Ulfat Ka Sila

ترکِ الفت کا صلہ پا بھی لیا ہے میں نے
اب تو آ جا کہ تجھے یاد کیا ہے میں نے
اب تو آ جا...

آ سکی تیری جدائی نہ کبھی راس مجھے
آ سکی تیری جدائی نہ کبھی راس مجھے
تجھ سے بچھڑا تو یہ ہونے لگا احساس مجھے

اپنے ہاتھوں سے کوئی زہر پیا ہے میں نے
اب تو آ جا...

گنگناتی ہے وفا روح میں رم جھم کی طرح
گنگناتی ہے وفا روح میں رم جھم کی طرح
سامنے اپنے کھڑا ہوں کسی مجرم کی طرح

آج تو شرم سے منہ ڈھانپ لیا ہے میں نے
اب تو آ جا...

جو بھی شکوہ ہے بھلانا ہی پڑے گا تجھ کو
جو بھی شکوہ ہے بھلانا ہی پڑے گا تجھ کو
اک نہ اک روز تو آنا ہی پڑے گا تجھ کو

دل کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا ہے میں نے
اب تو آ جا کہ تجھے یاد کیا ہے میں نے
اب تو آ جا...



Credits
Writer(s): Inayat Hussain Bhatti
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link