Phool Hee Phool

پھول ہی پھول کھل اٹھے مِرے پیمانے میں
آپ کیا آئے، بہار آ گئی مَے خانے میں
پھول ہی پھول کھل اٹھے مِرے پیمانے میں

آپ کچھ یوں مِرے آئینۂ دل میں آئے
آپ کچھ یوں مِرے آئینۂ دل میں آئے

جس طرح چاند اتر آیا ہو پیمانے میں
آپ کیا آئے، بہار آ گئی مَے خانے میں
پھول ہی پھول کھل اٹھے مِرے پیمانے میں

آپ کے نام سے تابندہ ہے عنوانِ حیات
آپ کے نام سے تابندہ ہے عنوانِ حیات

ورنہ کچھ بات نہیں تھی مِرے افسانے میں
آپ کیا آئے، بہار آ گئی مَے خانے میں
پھول ہی پھول کھل اٹھے مِرے پیمانے-



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link