Isi Ka Naam Qismat Hai

اِسی کا نام قسمت ہے تو قسمت دیکھ لی ہم نے
قیامت سے بہت پہلے قیامت دیکھ لی ہم نے

ہزاروں غم، اکیلے ہم، کریں کیا اور کدھر جائیں؟
بتا، اے سنگ دل دنیا، جئیں ہم یا کہ مر جائیں؟

بہار آنے سے پہلے آشیانے پر گری بجلی
لپٹ کر آہ کے شعلوں سے دنیا جل گئی دل کی

ہوئے برباد، ہم فریاد لے کر اب کدھر جائیں؟
بتا، اے سنگ دل دنیا، جئیں ہم یا کہ مر جائیں؟
ہزاروں غم، اکیلے ہم...

نظر سے دور امیدوں کی منزل ہوتی جاتی ہے
محبت کی یہ مشکل اور مشکل ہوتی جاتی ہے

اندھیرے ساتھ چلتے ہیں، جہاں جائیں، جدھر جائیں
بتا، اے سنگ دل دنیا، جئیں ہم یا کہ مر جائیں؟
ہزاروں غم، اکیلے ہم...

دکھا کر خواب پھولوں کے بھرے دامن میں انگارے
جگا کر سو گئے ہم کو کہیں تقدیر کے تارے

دعا وہ کیا کرے جس کی دعائیں بے اثر جائیں
بتا، اے سنگ دل دنیا، جئیں ہم یا کہ مر جائیں؟
ہزاروں غم، اکیلے ہم...



Credits
Writer(s): G A Chishti, Tufail Hoshiyarpuri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link