Garmi-E-Shauq-E-Nazara

گرمیٔ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو
گرمیٔ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو
گل کھلے جاتے ہیں وہ سایۂ در تو دیکھو
گرمیٔ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو

وہ تو وہ ہے، تمھیں ہو جائے گی الفت مجھ سے
وہ تو وہ ہے، تمھیں ہو جائے گی الفت مجھ سے

اک نظر تم مِرا محبوبِ نظر تو دیکھو
اک نظر تم مِرا محبوبِ نظر تو دیکھو
گل کھلے جاتے ہیں وہ سایۂ در تو دیکھو
گرمیٔ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو

وہ جو اب چاک گریباں بھی نہیں کرتے ہیں
وہ جو اب چاک گریباں بھی نہیں کرتے ہیں

دیکھنے والو، کبھی ان کا جگر تو دیکھو
دیکھنے والو، کبھی ان کا جگر تو دیکھو
گل کھلے جاتے ہیں وہ سایۂ در تو دیکھو
گرمیٔ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو

دامنِ درد کو گلزار بنا رکھا ہے
دامنِ درد کو گلزار بنا رکھا ہے

آؤ، اک دن دلِ پر خوں کا ہنر تو دیکھو
آؤ، اک دن دلِ پر خوں کا ہنر تو دیکھو
گل کھلے جاتے ہیں وہ سایۂ در تو دیکھو
گرمیٔ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو



Credits
Writer(s): Farida Khanum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link