Kya Hua Jo Sitare

کیا ہوا جو ستارے چمکتے نہیں
داغ دل کے فروزاں کرو، دوستو
کیا ہوا جو ستارے چمکتے نہیں
داغ دل کے فروزاں کرو، دوستو

صبحِ عشرت پریشاں ہوئی سو ہوئی
شامِ غم تو نہ ویراں کرو، دوستو

کیا ہوا جو ستارے چمکتے نہیں
داغ دل کے فروزاں کرو، دوستو

میری الفت کی سن سن کے رسوائیاں
لوگ کرتے ہیں آپس میں سرگوشیاں
میری الفت کی سن سن کے رسوائیاں
لوگ کرتے ہیں آپس میں سرگوشیاں

تم اگر اتفاقاً سنو، چپ رہو
مجھ پہ یہ ایک احساں کرو، دوستو

کیا ہوا جو ستارے چمکتے نہیں
داغ دل کے فروزاں کرو، دوستو

تلملاتی رہیں ہجر کی کلفتیں
جام و مینا کی سر مستیاں کیا ہوئیں؟
تلملاتی رہیں ہجر کی کلفتیں
جام و مینا کی سر مستیاں کیا ہوئیں؟

اب یہ مَے بھی غموں کا مداوا نہیں
اب کوئی اور ساماں کرو، دوستو

کیا ہوا جو ستارے چمکتے نہیں
داغ دل کے فروزاں کرو، دوستو

نا شناساؤں کی طرفہ غم خواریاں
غم کے ماروں کا سب سے بڑا روگ ہے
نا شناساؤں کی طرفہ غم خواریاں
غم کے ماروں کا سب سے بڑا روگ ہے

دردِ الفت کی چارہ گری ہو نہ ہو
پہلے اِس دکھ کا درماں کرو، دوستو

کیا ہوا جو ستارے چمکتے نہیں
داغ دل کے فروزاں کرو، دوستو

صبحِ عشرت پریشاں ہوئی سو ہوئی
شامِ غم تو نہ ویراں کرو، دوستو

کیا ہوا جو ستارے چمکتے نہیں
داغ دل کے فروزاں کرو، دوستو



Credits
Writer(s): Traditional, Farida Khanum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link