Naqsh Khayal Dil Se (Live)

نقشِ خیال دل سے مٹایا نہیں ہنوز
بے درد، میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہنوز
نقشِ خیال دل سے مٹایا نہیں ہنوز

تیری ہی زلفِ ناز کا اب تک اسیر ہوں
تیری ہی زلفِ ناز کا اب تک اسیر ہوں

یعنی کسی کے دام میں آیا نہیں ہنوز
بے درد، میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہنوز

یادش بخیر، جس پہ کبھی تھی تِری نظر
یادش بخیر، جس پہ کبھی تھی تِری نظر

وہ دل کسی سے میں نے لگایا نہیں ہنوز
بے درد، میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہنوز

وہ سر جو تیری راہ گزر میں تھا سجدہ ریز
وہ سر جو تیری راہ گزر میں تھا سجدہ ریز

میں نے کسی قدم پہ جھکایا نہیں ہنوز
بے درد، میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہنوز

بے ہوش ہو کے جلد تجھے ہوش آ گیا
بے ہوش ہو کے جلد تجھے ہوش آ گیا

میں بد نصیب ہوش میں آیا نہیں ہنوز
بے درد، میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہنوز

مر کر بھی آئے گی یہ صدا قبرِ جوشؔ سے
مر کر بھی آئے گی یہ صدا قبرِ جوشؔ سے

"بے درد، میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہنوز
نقشِ خیال دل سے مٹایا نہیں ہنوز"



Credits
Writer(s): Josh
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link