Jab Se Hum Ne Khizan Ko

جب سے ہم نے خزاں کو دیکھا ہے
کچھ بھی اب موسمِ بہار نہیں
جب سے ہم نے خزاں کو دیکھا ہے
کچھ بھی اب موسمِ بہار نہیں

اِس قدر بھا گئی ہے تنہائی
اِس قدر بھا گئی ہے تنہائی
اب تمھارا بھی انتظار نہیں

جب سے ہم نے خزاں کو دیکھا ہے
کچھ بھی اب موسمِ بہار نہیں

جھوٹے وعدے ہیں ساتھ جینے کے
جھوٹی قسمیں ہیں ساتھ مرنے کی
جھوٹے وعدے ہیں ساتھ جینے کے
جھوٹی قسمیں ہیں ساتھ مرنے کی

منزلوں کی امید کیا رکھیں
منزلوں کی امید کیا رکھیں
ہم سفر کا ہی اعتبار نہیں

جب سے ہم نے خزاں کو دیکھا ہے
کچھ بھی اب موسمِ بہار نہیں

تُو رو، تُو رو رو رو
تُو رو رو رو رو رو

تم سے بچھڑ کے زندگی اپنی
کتنی بہاریں ساتھ لائی ہے
تم سے بچھڑ کے زندگی اپنی
کتنی بہاریں ساتھ لائی ہے

یوں سمجھ لو کہ دل تمھارے لیے
یوں سمجھ لو کہ دل تمھارے لیے
اب ذرا سا بھی بے قرار نہیں

جب سے ہم نے خزاں کو دیکھا ہے
کچھ بھی اب موسمِ بہار نہیں

میری آنکھوں میں پیار نہ ڈھونڈو
میری باتوں میں اقرار نہ ڈھونڈو
میری آنکھوں میں پیار نہ ڈھونڈو
میری باتوں میں اقرار نہ ڈھونڈو

دل تو پہلو میں ہے مگر دل پر
دل تو پہلو میں ہے مگر دل پر
اب ہمارا بھی اختیار نہیں

جب سے ہم نے خزاں کو دیکھا ہے
کچھ بھی اب موسمِ بہار نہیں

اِس قدر بھا گئی ہے تنہائی
اِس قدر بھا گئی ہے تنہائی
اب تمھارا بھی انتظار نہیں

جب سے ہم نے خزاں کو دیکھا ہے
کچھ بھی اب موسمِ بہار نہیں

تا را، تہ را را را
تہ را را را را را
تُو رو، تُو رو رو رو
آ ہا ہا ہا ہا ہا



Credits
Writer(s): Nisar Bazmi, Shoaib Mansoor
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link