Main Nazar Se Pee Raha Hoon

میں نظر سے پی رہا ہوں، یہ سماں بدل نہ جائے
میں نظر سے پی رہا ہوں، یہ سماں بدل نہ جائے
نہ جھکاؤ تم نگاہیں، کہیں رات ڈھل نہ جائے
میں نظر سے پی رہا ہوں...

مِرے اشک بھی ہیں اِس میں، یہ شراب ابل نہ جائے

مِرا جام چھونے والے، تِرا ہاتھ جل نہ جائے
میں نظر سے پی رہا ہوں...

مِری زندگی کے مالک، مِرے دل پہ ہاتھ رکھ دے

تِرے آنے کی خوشی میں مِرا دم نکل نہ جائے
میں نظر سے پی رہا ہوں...

ابھی رات کچھ ہے باقی، نہ اٹھا نقاب، ساقی

تِرا رند گرتے گرتے کہیں پھر سنبھل نہ جائے
میں نظر سے پی رہا ہوں، یہ سماں بدل نہ جائے



Credits
Writer(s): Munni Begum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link