Maar Hi Daal Mujhe

نہ جانے کیسے نظر لگ گئی زمانے کی
کہ شاخ ٹوٹ گئی میرے آشیانے کی
یہی جو بیٹھے ہیں محفل میں سر جھکائے ہوئے
اِنھی کے ہاتھوں میں تقدیر ہے زمانے کی

مار ہی ڈال مجھے چشمِ ادا سے پہلے
مار ہی ڈال مجھے چشمِ ادا سے پہلے
اپنی منزل کو پہنچ جاؤں قضا سے پہلے
اپنی منزل کو پہنچ جاؤں قضا سے پہلے
مار ہی ڈال، مار ہی ڈال

اک نظر دیکھ لوں، آ جاؤ قضا سے پہلے
اک نظر دیکھ لوں، آ جاؤ قضا سے پہلے

تم سے ملنے کی تمنا ہے خدا سے پہلے
تم سے ملنے کی تمنا ہے خدا سے پہلے
مار ہی ڈال، مار ہی ڈال

حشر کے روز میں پوچھوں گا خدا سے پہلے
حشر کے روز میں پوچھوں گا خدا سے پہلے

تُو نے روکا نہیں کیوں مجھ کو خطا سے پہلے
تُو نے روکا نہیں کیوں مجھ کو خطا سے پہلے
مار ہی ڈال، مار ہی ڈال

اے مِری موت، ٹھہر، ان کو ذرا آنے دے
اے مِری موت، ٹھہر، ان کو ذرا آنے دے

زہر کا جام نہ دے مجھ کو دوا سے پہلے
زہر کا جام نہ دے مجھ کو دوا سے پہلے
مار ہی ڈال، مار ہی ڈال

ہاتھ پہنچے بھی نہ تھے زلفِ دوتا تک، مومنؔ
ہاتھ پہنچے بھی نہ تھے زلفِ دوتا تک، مومنؔ

ہتھکڑی ڈال دی ظالم نے خطا سے پہلے
ہتھکڑی ڈال دی ظالم نے خطا سے پہلے
مار ہی ڈال مجھے چشمِ ادا سے پہلے
اپنی منزل کو پہنچ جاؤں قضا سے پہلے
مار ہی ڈال، مار ہی ڈال



Credits
Writer(s): Sami Azad
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link