Jhoom Ae Dil Voh Mera Jan-E-Bahar

جھوم، اے دل، وہ مِرا جانِ بہار آئے گا
جھوم، اے دل، وہ مِرا جانِ بہار آئے گا
پیار مہکے گا، امنگوں پہ نکھار آئے گا
جھوم، اے دل، وہ مِرا جانِ بہار آئے گا

اُس کی آنکھوں میں کھلے ہوں گے محبت کے کنول
سائے برسائے گا میرے لیے اُس کا آنچل

زندگی بھر کے لیے مجھ کو قرار ائے گا
جھوم، اے دل، وہ مِرا جانِ بہار آئے گا

مجھ سے اقرارِ وفا جب سرِ محفل ہوں گے
گنگناتے سے وہ پل دید کے قابل ہوں گے

روح کھنکے گی، نگاہوں میں خمار آئے گا
جھوم، اے دل، وہ مِرا جانِ بہار آئے گا

اُس کے جہرے پہ جمی جب مِری گستاخ نظر
جھینپ سا جائے گا مجھ سے وہ ذرا شرما کر

اِس ادا پر تو مجھے اور بھی پیار آئے گا
جھوم، اے دل، وہ مِرا جانِ بہار آئے گا
پیار مہکے گا، امنگوں پہ نکھار آئے گا
جھوم، اے دل، وہ مِرا جانِ بہار آئے گا
جھوم، اے دل، وہ مِرا جانِ بہار آئے گا



Credits
Writer(s): Masood Rana
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link