Le Aayee Phir Kahan Par

لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے
لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
لے آئی پھر کہاں پر...

مجبور کر رہی ہے پھر گردشِ زمانہ
مجبور کر رہی ہے پھر گردشِ زمانہ
ہم چھیڑ دیں وہیں سے گزرا ہوا فسانہ

لیکن کوئی بتا دے بھولے ہیں ہم کہاں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
لے آئی پھر کہاں پر...

تیری ہی انجمن میں یہ انتظار تیرا
تیری ہی انجمن میں یہ انتظار تیرا
تیرے بغیر، ساقی، جشنِ بہار تیرا

یہ کون سی ادا ہے، پوچھیں گے آسماں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
لے آئی پھر کہاں پر...

محفل میں آپ کی ہم کچھ اور تو نہ لائے
محفل میں آپ کی ہم کچھ اور تو نہ لائے
نغمات میں سجا کر جذبات لے کے آئے

یاد آئیں گے بہت ہم جائیں گے جب یہاں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
لے آئی پھر کہاں پر...



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link