Chup Gaye Sitare

چھپ گئے ستارے ندیا کنارے
تم ناہیں آئے، پیا، تم ناہیں آئے
چھپ گئے ستارے ندیا کنارے
تم ناہیں آئے، پیا، تم ناہیں آئے
چھپ گئے ستارے...

پانی میں تڑپے چندا بے چارا
پانی میں تڑپے چندا بے چارا
سینے میں دھڑکے دل غم کا مارا

رو رو کے ہاریں نیناں ہمارے
تم ناہیں آئے، پیا، تم ناہیں آئے
چھپ گئے ستارے...

تڑپا رہی ہیں سونی فضائیں
تڑپا رہی ہیں سونی فضائیں
کیا نہ سنو گے میری صدائیں؟

جھوٹے ہیں سارے وعدے تمھارے
تم ناہیں آئے، پیا، تم ناہیں آئے
چھپ گئے ستارے ندیا کنارے
تم ناہیں آئے، پیا، تم ناہیں آئے
چھپ گئے ستارے...



Credits
Writer(s): Salim Iqbal, Saifuddin Saif
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link