Tera Kisi Pe Aae Dil (From "Meri Zindagi Hai Naghma")

تیرا کسی پہ آئے دل، تیرا کوئی دکھائے دل
تُو بھی کلیجہ تھام کر مجھ سے کہے کہ ہائے دل
تیرا کسی پہ آئے دل...
ستم گر، قاتل

تیرا بھی دل، خدا کرے، میرے لیے ہو بے قرار
میرے لیے ہو بے قرار

تُو بھی تڑپ تڑپ اٹھے ایسی چلے ہوائے دل
تیرا کسی پہ آئے دل...
ظالم کہیں کے

نیند نہ آئے رات بھر، بھٹکے اِدھر اُدھر نظر
بھٹکے اِدھر اُدھر نظر

چین کی ہو دعا مگر چین کہیں نہ پائے دل
تیرا کسی پہ آئے دل...
بے وفا، سنگ دل

تیرے بھی دل میں درد ہو، تیرا بھی چہرہ زرد ہو
تیرا بھی چہرہ زرد ہو

میری طرح نہ مل سکے تجھ کو کہیں دوائے دل
تیرا کسی پہ آئے دل، تیرا کوئی دکھائے دل
تُو بھی کلیجہ تھام کر مجھ سے کہے کہ ہائے دل
تیرا کسی پہ آئے دل...



Credits
Writer(s): Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link