Tanha Thi Aur (from "Jalte Arman Bhujte Deep")

تنہا تھی اور ہمیشہ سے تنہا ہے زندگی
تنہا تھی اور ہمیشہ سے تنہا ہے زندگی
ہے زندگی کا نام، مگر کیا ہے زندگی؟
ہے زندگی کا نام، مگر کیا ہے زندگی؟
تنہا تھی اور ہمیشہ سے تنہا ہے زندگی

یاں پھول آرزوؤں کے کھلتے نہیں کبھی
یاں پھول آرزوؤں کے کھلتے نہیں کبھی
بچھڑے جو ایک بار، وہ ملتے نہیں کبھی

سنسان راستوں کا تماشا ہے زندگی

تنہا تھی اور ہمیشہ سے تنہا ہے زندگی

ہر شمع کے نصیب میں ہے درد کا دھواں
ہر شمع کے نصیب میں ہے درد کا دھواں
ہر پھول کی ہنسی میں چھپا ہے غمِ خزاں

ریشم حسین خواب ہے، شعلہ ہے زندگی

تنہا تھی اور ہمیشہ سے تنہا ہے زندگی

سورج کو آنسوؤں کے سمندر میں پھینک دوں
سورج کو آنسوؤں کے سمندر میں پھینک دوں
جو میرا بس چلے تو ستاروں کو نوچ لوں

جھوٹے ہیں سب چراغ، اندھیرا ہے زندگی

تنہا تھی اور ہمیشہ سے تنہا ہے زندگی
ہے زندگی کا نام، مگر کیا ہے زندگی؟
تنہا تھی اور ہمیشہ سے تنہا ہے زندگی

اے جھوٹ، اے فریب کی دنیا، تجھے سلام
تیرے ہیں، تُو سنبھال، یہ تعریف صبح و شام
تجھ کو قبول، تجھ کو گوارا ہے زندگی، زندگی، زندگی



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link