Jane Kya Hone Laga (from "Nazar-e-Karam")

جانے کیا ہونے لگا، جانے کیوں ہونے لگا
جانے کیا ہونے لگا، جانے کیوں ہونے لگا

جیسے سانسوں میں کوئی آگ جلے
جیسے سینے میں کوئی درد پلے

دل میں یوں ہونے لگا، جانے کیا ہونے لگا

حسنِ معصوم سے گستاخ نظر دور رکھو
دل پہ قابو نہ رہے اتنا نہ مجبور کرو
ہم بہک جائیں، ہمیں پیار سے نہ یوں دیکھو

دل میرا دیوانہ جوں کا توں ہونے لگا
جانے کیا ہونے لگا، جانے کیوں ہونے لگا

جانِ جاں، آپ یوں کب تک ہمیں ترسائیں گے؟
خود بھی تڑپیں گے، میرے دل کو بھی تڑپائیں گے
ہو کے مجبور میری بانہوں میں آ جائیں گے

نہ سے ہاں ہونے لگی، ہاں سے ہوں ہونے لگا
جانے کیا ہونے لگا (جانے کیوں ہونے لگا)

جیسے سانسوں میں کوئی آگ جلے
جیسے سینے میں کوئی درد پلے

دل میں یوں ہونے لگا (جانے کیوں ہونے لگا)



Credits
Writer(s): Kamal Ahmed, Tafoo
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link