Wafaon Ka Badla (From "Doraha")

وفاؤں کا بدلا یہاں پر ستم ہے

وفاؤں کا بدلا یہاں پر ستم ہے
کیسا ہے مالک تیرا جہاں، ہائے
وفاؤں کا بدلا یہاں پر ستم ہے
کیسا ہے مالک تیرا جہاں، ہائے
وفاؤں کا بدلا یہاں پر ستم ہے

چاند سمجھ کر جس کو اتارا
دل کے اندھیرے آنگن میں
آج اُسی بے درد نے مجھ کو
ڈال دیا کس الجھن میں

کیسے اُس کو بھلاؤں میں جی سے؟
کیسے اُس کو بھلاؤں میں...
جی نہ سکوں گی اُس کے بنا

وفاؤں کا بدلا یہاں پر ستم ہے
کیسا ہے مالک تیرا جہاں، ہائے
وفاؤں کا بدلا یہاں پر ستم ہے

"پردیسی سے دل نہ لگانا"
سکھیوں نے سمجھایا تھا
جھوٹ سمجھ کر اِن باتوں کو
میں نے کسی کو چاہا تھا

آج اُس نے ہی دل میرا توڑا
آج اُس نے ہی دل میرا توڑ دیا
میں جاؤں کہاں؟

وفاؤں کا بدلا یہاں پر ستم ہے
کیسا ہے مالک تیرا جہاں، ہائے
وفاؤں کا بدلا یہاں پر ستم ہے



Credits
Writer(s): Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link