Main Chup Khara Hua Hoon

میں چپ کھڑا ہوا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
میں چپ کھڑا ہوا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
میں چپ کھڑا ہوا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
آنکھوں سے بولتا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
آنکھوں سے بولتا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں

میرا وجود جیسے گم ہو کے رہ گیا ہے
میرا وجود جیسے گم ہو کے رہ گیا ہے

خود سے بچھڑ گیا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
خود سے بچھڑ گیا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں

محسوس ہو رہا تھا صدیاں سمٹ گئی ہیں
محسوس ہو رہا تھا صدیاں سمٹ گئی ہیں

کچھ دیر ہی رہا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
کچھ دیر ہی رہا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں

کیا اب بھی میرے رب کا مجھ پر کرم نہ ہوگا
کیا اب بھی میرے رب کا مجھ پر کرم نہ ہوگا

اب تو میں آ گیا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
اب تو میں آ گیا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں

آنسو ندامتوں کے ہیں چشمِ تر سے جاری
آنسو ندامتوں کے ہیں چشمِ تر سے جاری

چھپ چھپ کے رو رہا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
چھپ چھپ کے رو رہا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں

ﷲ، میری قسمت، برسات رحمتوں کی
ﷲ، میری قسمت، برسات رحمتوں کی

آنکھوں سے دیکھتا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
آنکھوں سے دیکھتا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں

کرنیں نکل رہی ہیں میرے وجود سے بھی
کرنیں نکل رہی ہیں میرے وجود سے بھی

خورشید بن گیا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
خورشید بن گیا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں

دل میں سما گئی ہے اپنائیت کی خوشبو
دل میں سما گئی ہے اپنائیت کی خوشبو

جس جس سے میں ملا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
جس جس سے میں ملا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں

اعجازؔ، میری مٹی اب ہو گئی سوارت
اعجازؔ، میری مٹی اب ہو گئی سوارت

میں کیمیا بنا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
میں کیمیا بنا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
میں چپ کھڑا ہوا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
آنکھوں سے بولتا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں
آنکھوں سے بولتا ہوں دربارِ مصطفیٰؐ میں



Credits
Writer(s): Qari Waheed Zafar Qasmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link