Shayad Kabhi Afsha Ho -Sar-e-Aghaz

شاید کبھی افشا ہو نگاہوں پہ تمہاری
ہر سادہ ورق، جس سخنِ کُشتہ سے خوں ہے

شاید کبھی اُس گیت کا پرچم ہو سرافراز
جو آمدِ صرصر کی تمنا میں نگوں ہے

شاید کبھی اُس دل کی کوئی رگ تمہیں چُبھ جائے
جو سنگِ سرِراہ کی مانند زبوں ہے



Credits
Writer(s): Faiz Ahmed Faiz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link