Shala Wasda Rawe

یا شفیع امم للہ کر دو کرم،
شالا و سدار ہوے تیرا سوہنا حرم
ہم غلاموں کا رکھنا خدارا بھرم،
شالا و سدار ہے تیرا سوہنا حرم

منتشر ہیں خیالات کی وادیاں،
لٹ گیا ہے سکوں والی دو جہاں
رحم فرما دے اب تیری امت ہیں ہم،
شالا وسدا رہوے تیرا سوہنا حرم

میرے ہاتھوں میں کاسہ ہے امید کا،
ہوں بھکاری شاہا میں تیری دید کا
میں گدائے حرم، تو نبی محترم،
شالا وسدا رہوے تیرا سوہنا حرم

کس کو جا کر کہیں تاجدار حرم،
گھیرا ڈالے ہوئے ہیں زمانے کے غم
دور ہو جائیں غم یا نبی محتشم،
شالا وسدا رہوے تیرا سوہنا حرم

تیری یادوں سے معمور سینہ رہے،
سامنے میرے تیرا مدینہ رہے
در پہ بیٹھا رہوں لے کےمیں چشمِ نم،
شالا وسدا رہو تیرا سوہنا حرم

یا نبی ﷺ اپنی الفت کی سوغات دے،
اپنی شایان شاں مجھ کو خیرات دے
اس سے مطلب نہیں کہ سوا ہو یا کم،
شالا و سدار ہوے تیرا سوہنا حرم



Credits
Writer(s): Dua Bhushan, Qadri Owais Raza
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link