Idhar Zindagi Ka Janaza Uthega

اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا
اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا
اُدھر زندگی اُن کی دلہن بنے گی
قیامت سے پہلے قیامت ہے، یا رب
میرے سامنے میری دنیا لٹے گی
اِدھر زندگی کا...

جوانی پہ میری ستم ڈھانے والے
ذرا سوچ لے کیا کہے گا زمانہ
جوانی پہ میری ستم ڈھانے والے
ذرا سوچ لے کیا کہے گا زمانہ

اِدھر میرے ارماں کفن پہن لیں گے
اِدھر میرے ارماں کفن پہن لیں گے
اُدھر ان کے ہاتھوں میں مہندی لگے گی
اِدھر میرے ارماں کفن پہن لیں گے
اُدھر ان کے ہاتھوں میں مہندی لگے گی
اِدھر زندگی کا...

ازل سے محبت کی دشمن ہے دنیا
کبھی دو دلوں کو ملنے نہ دے گی
ازل سے محبت کی دشمن ہے دنیا
کبھی دو دلوں کو ملنے نہ دے گی

اِدھر میرے دل کا جنازہ اٹھے گا
اِدھر میرے دل کا جنازہ اٹھے گا
اُدھر میرے دلبر کی ڈولی سجے گی
اِدھر میرے دل کا جنازہ اٹھے گا
اُدھر میرے دلبر کی ڈولی سجے گی
اِدھر زندگی کا...

گھٹا چپ، زمیں، آسماں چپ، کلی چپ
چمن چپ ہے اور کہکشاں بھی ہیں چپ
گھٹا چپ، زمیں، آسماں چپ، کلی چپ
چمن چپ ہے اور کہکشاں بھی ہیں چپ

اُدھر وہ بھی چپ ہیں، اِدھر میں بھی چپ ہوں
اُدھر وہ بھی چپ ہیں، اِدھر میں بھی چپ ہوں
الٰہی، میری رات کیسے کٹے گی؟
اُدھر وہ بھی چپ ہیں، اِدھر میں بھی چپ ہوں
الٰہی، میری رات کیسے کٹے گی؟
اِدھر زندگی کا...

وہ پردے کے پیچھے، میں پردے کے آگے
نہ وہ آئیں آگے، نہ میں جاؤں پیچھے
وہ پردے کے پیچھے، میں پردے کے آگے
نہ وہ آئیں آگے، نہ میں جاؤں پیچھے

وہ آگے بڑھیں گے تو کچھ بھی نہ ہوگا
وہ آگے بڑھیں گے تو کچھ بھی نہ ہوگا
میں پیچھے ہٹوں گا تو دنیا ہنسے گی
وہ آگے بڑھیں گے تو کچھ بھی نہ ہوگا
میں پیچھے ہٹوں گا تو دنیا ہنسے گی
اِدھر زندگی کا...

ابھی ان کے ہنسنے کے دن ہیں، وہ ہنس لیں
ابھی میرے رونے کے دن ہیں، میں رو لوں
ابھی ان کے ہنسنے کے دن ہیں، وہ ہنس لیں
ابھی میرے رونے کے دن ہیں، میں رو لوں

مگر ان کو اس روز رونا پڑے گا
مگر ان کو اس روز رونا پڑے گا
کہ جس روز تابشؔ کی میت اٹھے گی
مگر ان کو اس روز رونا پڑے گا
کہ جس روز تابشؔ کی میت اٹھے گی

اِدھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا
اُدھر زندگی اُن کی دلہن بنے گی



Credits
Writer(s): Traditional, Munni Begum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link