Teri Surat Nigahon (From "Rishta")

تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں

تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں
تیری صورت...

کوششیں کر چکا بھولنے کی تجھے
کوششیں کر چکا بھولنے کی تجھے
یاد دل سے نہ جائے تو میں کیا کروں

تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں
تیری صورت...

تُو مِری آرزوؤں کی پہچان ہے
میں اگر جسم ہوں، تُو مِری جان ہے

میں یہ رشتہ کبھی توڑ سکتا نہیں
تیرا دامن کبھی چھوڑ سکتا نہیں
تیرے نزدیک آ کر بھی میں دور ہوں
کتنا بے بس ہوں، میں کتنا مجبور ہوں

پیار کے نام پر خود مِرا چارہ گر
پیار کے نام پر خود مِرا چارہ گر
زہر مجھ کو پلائے تو میں کیا کروں

تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں
تیری صورت...

زندگی تیرے قدموں کی خیرات ہے
میری ہر اک خوشی اب تِرے ہاتھ ہے

تجھ کو دیکھے بنا چین آتا نہیں
میرے دل سے تِرا پیار جاتا نہیں
میں نے مانگی بہت مسجدوں میں دعا
جس کو چاہا وہ پھر بھی نہ مجھ کو ملا

جو مِرا فرض تھا میں نے پورا کیا
جو مِرا فرض تھا میں نے پورا کیا
اب خدا ہی نہ چاہے تو میں کیا کروں

تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں
تیری صورت...

کوششیں کر چکا بھولنے کی تجھے
کوششیں کر چکا بھولنے کی تجھے
یاد دل سے نہ جائے تو میں کیا کروں

تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں
تیری صورت...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link