Ye Duniya Rahe Na Rahe -sad (From "Mera Naam Hai Mohabbat")

یہ دنیا رہے، نہ رہے، میرے ہمدم
کہانی محبت کی زندہ رہے گی
کبھی گیت بن کے لبوں پہ سجے گی
کبھی پھول بن کے یہ مہکا کرے گی
یہ دنیا رہے، نہ رہے، میرے ہمدم

محبت تو ہے دو دلوں کا ترانہ
محبت تو ہے پاک روحوں کا سنگم

اگر روح سے روح مل جائے، ساتھی
تو بے درد دنیا جدا کیا کرے گی

یہ دنیا رہے، نہ رہے، میرے ہمدم
کہانی محبت کی زندہ رہے گی
یہ دنیا رہے، نہ رہے، میرے ہمدم

سمجھتا ہے سارا جہاں یہ حقیقت
محبت خدا ہے، خدا ہے محبت

محبت کو دے جائیں گے اتنی عظمت
یہ دنیا محبت کو سجدہ کرے گی

یہ دنیا رہے، نہ رہے، میرے ہمدم
کہانی محبت کی زندہ رہے گی
کبھی گیت بن کے لبوں پہ سجے گی
کبھی پھول بن کے یہ مہکا کرے گی

یہ دنیا رہے، نہ رہے، میرے ہمدم
کہانی محبت کی زندہ رہے گی
کہانی محبت کی زندہ رہے گی



Credits
Writer(s): M. Ashraf, Tassilo Ippenberger
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link