O Chanda Ja Unse Ye Kehna (From "Sarhad")

او چندا، جا، اُن سے یہ کہنا
کہ تم بن بڑا کٹھن ہے جیتے رہنا
او چندا...

چلی گئیں سب خوشیاں ساتھ تمھارے
روئیں میری تنہائیاں
ڈوب گیا دل، بجھ گئے آس کے تارے
ڈسنے لگیں پرچھائیاں

میرے آس پاس منڈلائیں یاد کے سائے
مجھے رات رات بھر تم بن نیند نہ آئے

چندا، جا، اُن سے یہ کہنا
کہ تم بن بڑا کٹھن ہے جیتے رہنا
او چندا...

جان اکیلی، درد نہ کوئی جانے
اپنے پرائے ہو گئے
ہمیں دکھا کے پل بھر خواب سہانے
جانے کہاں تم کھو گئے

میرا چین چھین کر آنکھ چرانے والے
مجھے ایک بار پھر آ کر گلے لگا لے

چندا، جا، اُن سے یہ کہنا
کہ تم بن بڑا کٹھن ہے جیتے رہنا
او چندا...



Credits
Writer(s): Khawaja Khurshid Anwar, Sehba Akhtar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link