Dekh Dekh Dekh (From "Sarhad")

دیکھ، دیکھ، دیکھ
تیری گلی میں یہ آیا ہے کون
بھیس بدل کے، دور سے چل کے
تیرے لیے گیت نئے لایا ہے کون
دیکھ، دیکھ، دیکھ

مل کے رہیں گے حضور سے ضرور
چاہے جان چلی جائے، چاہے جان چلی جائے
(جان چلی جائے، چاہے جان چلی جائے)

ہو، اب نہ رہے گا حضور سے یہ دور
چاہے جان چلی جائے، چاہے جان چلی جائے
جان چلی جائے، چاہے جان چلی جائے

اپنی وفا کے لیے کھیلے ہیں جان پر (کھیلے ہیں جان پر)
حرف نہ آنے دیا الفت کی آن پر (الفت کی آن پر)
دیجے دیدار، ہوگا احساں مہمان پر (احساں مہمان پر)

ہاں، لینا ہے ہم نے ضرور یہ سرور
چاہے جان چلی جائے، چاہے جان چلی جائے
(جان چلی جائے، چاہے جان چلی جائے)

دیکھ، دیکھ، دیکھ
تیری گلی میں یہ آیا ہے کون
دکھڑے اٹھا کے، دل کو جلا کے
تحفے نئے تیرے لیے لایا ہے کون
دیکھ، دیکھ، دیکھ

الفت کی خاطر ہم کو سب کچھ منظور ہے (سب کچھ منظور ہے)
ٹھانی ہے دل میں یہی، ملنا ضرور ہے (ملنا ضرور ہے)
دنیا ہزار کہے، ملنا قصور ہے (ملنا قصور ہے)

ہو، کر کے رہے گا ضرور یہ قصور
چاہے جان چلی جائے، چاہے جان چلی جائے
جان چلی جائے، چاہے جان چلی جائے
ہو، مل کے رہیں گے حضور سے ضرور
چاہے جان چلی جائے



Credits
Writer(s): Khawaja Khurshid Anwar, Sehba Akhtar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link