Isi Ka Naam Qismat Hai (From "Naghma-e-Dil")

اِسی کا نام قسمت ہے تو قسمت دیکھ لی ہم نے
قیامت سے بہت پہلے قیامت دیکھ لی ہم نے

ہزاروں غم، اکیلے ہم کریں کیا اور کدھر جائیں؟
بتا، اے سنگ دل دنیا، جئیں ہم یا کہ مر جائیں؟

بہار آنے سے پہلے آشیانے پر گری بجلی
لپٹ کر آہ کے شعلوں سے دنیا جل گئی دل کی

ہوئے برباد ہم، فریاد لے کر اب کدھر جائیں
بتا، اے سنگ دل دنیا، جئیں ہم یا کہ مر جائیں؟
ہزاروں غم، اکیلے ہم...

نظر سے دور امیدوں کی منزل ہوتی جاتی ہے
محبت کی یہ مشکل اور مشکل ہوتی جاتی ہے

اندھیرے ساتھ چلتے ہیں، جہاں جائیں، جدھر جائیں
بتا، اے سنگ دل دنیا، جئیں ہم یا کہ مر جائیں؟
ہزاروں غم، اکیلے ہم...

دکھا کر خواب پھولوں کے بھرے دامن میں انگارے
جگا کر سو گئے ہم کو کہیں تقدیر کے تارے

دعا وہ کیا کرے جس کی دعائیں بے اثر جائیں
بتا، اے سنگ دل دنیا، جئیں ہم یا کہ مر جائیں؟
ہزاروں غم، اکیلے ہم...



Credits
Writer(s): G A Chishti, Tufail Hoshiyarpuri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link