Too Mila To Mili Aesi Jannat (From "Kashmakash")

تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے

تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پروا نہیں
تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پروا نہیں

مٹ گئے فاصلے، کم ہوئیں دوریاں
ختم ہونے کو ہیں ساری مجبوریاں

وقت نے بخش دی ایسی راحت مجھے
اب کسی اور راحت کی پروا نہیں

جانے کیا کیا ہمیں لوگ کہتے رہے
روح تڑپتی رہی، ہنس کے سہتے رہے

جو تِرے پیار نے دی محبت مجھے
اب کسی بھی محبت کی پروا نہیں

ایک مدت اِسی کشمکش میں رہی
جس کی تھی آرزو بات وہ بن گئی

خواب لگتے ہیں سارے حقیقت مجھے
اب کسی بھی حقیقت کی پروا نہیں
تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پروا نہیں



Credits
Writer(s): Master Abdullah, Amjad Bobby
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link