Jab Kabhi Aye Nazar (From " Aaj Ka Insan")

جب کبھی آئی نظر کوئی مجھے راہ گزر
جب کبھی آئی نظر کوئی مجھے راہ گزر
جانے اس وقت کہاں سوچ چلی جاتی ہے
جب کبھی آئی نظر کوئی مجھے راہ گزر

یوں خیالوں میں چلی آتی ہو چپ چاپ سے تم
حلقۂ گل میں اتر جاتی ہے جیسے شبنم
بن کے اک خواب سا آنکھوں میں سما جاتی ہو
مثلِ آوارہ گھٹا ہر کہیں لہراتی ہو

جب کبھی آئی نظر کوئی مجھے راہ گزر

جب تصور میں کوئی آس کا جلتا ہے دیا
ماند پڑ جاتی ہے اس وقت ستاروں کی ضیا
دامنِ شب میں جو بچھڑے ہوئے دل ملتے ہیں
پھول گلشن میں محبت کے نئے کھلتے ہیں

جب کبھی آئی نظر کوئی مجھے راہ گزر
کوئی مجھے راہ گزر
کوئی مجھے راہ گزر



Credits
Writer(s): Mushtaq Ali, Mehdmood Kanwal
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link