Mere Liye Jahaan Main

میرے لیے جہان میں
کوئی بھی اب خوشی نہیں
یہ دل اداس ہے میرا
یہ دل اداس ہے میرا
میرے لیے جہان میں

کہاں تک ہر اک درد سہتا رہوں
یہ دل ہے میرا کوئی پتھر نہیں
کہاں تک ہر اک درد سہتا رہوں
یہ دل ہے میرا کوئی پتھر نہیں

میری بے بسی، یہ مجھے ہے یقیں

میرے لبوں پہ عمر بھر
آئے گی اب حسیں نہیں
یہ دل اداس ہے میرا
یہ دل اداس ہے میرا
میرے لیے جہان میں

خوشی کی ہر اک آرزو جل گئی
میری زندگی راکھ کا ڈھیر ہے
خوشی کی ہر اک آرزو جل گئی
میری زندگی راکھ کا ڈھیر ہے

میری موت، آ، کس لیے دیر ہے؟

غم کی طرح تجھے کہیں
مجھ سے تو دشمنی نہیں؟
یہ دل اداس ہے میرا
یہ دل اداس ہے میرا
میرے لیے جہان میں



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link