Rut Hai Jawan

رت ہے جواں، دن سہانا
دل ہو گیا ہے دیوانہ
کچھ کہہ رہی ہیں فضائیں
یوں بہہ رہی ہیں ہوائیں
مشکل ہے دامن بچانا
رت ہے جواں، دن سہانا

ساتھی رے
لہروں کو لہریں پکاریں
ڈوبی امنگیں ابھاریں
ہم یہ نشیلی بہاریں
تنہائیوں میں گزاریں

کہہ بھی نہ سکیں، رہ بھی نہ سکیں
ہائے، تیرے سامنے
ہائے رے، ہائے، تیرے سامنے

رت ہے جواں، دن سہانا

ساتھی رے
پربت کو چومے گھٹائیں
سانسوں میں ہلچل مچائیں
ہم اپنی پلکیں جھکائیں
کچھ سوچ کر مسکرائیں

چاہیں بھی اگر، اٹھے نہ نظر
ہائے، تیرے سامنے
ہائے رے، ہائے، تیرے سامنے

رت ہے جواں، دن سہانا
دل ہو گیا ہے دیوانہ
کچھ کہہ رہی ہیں فضائیں
یوں بہہ رہی ہیں ہوائیں
مشکل ہے دامن بچانا
رت ہے جواں، دن سہانا



Credits
Writer(s): Robin Ghosh, Akhtar Yousuf, Shair Siddiqi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link