Dil Diya Dard Liya

جانے والے، تیری جدائی کا
زہر بھی مسکرا کے پی لیں گے
ہم تیرے پیار کی حسیں یادیں
اپنے دل سے لگا کے جی لیں گے، ہو

دل دیا، درد لیا، آنکھ میں آنسو آئے
ہو، دل دیا، درد لیا، آنکھ میں آنسو آئے
اک خوشی مانگی تھی، الفت میں بہت غم پائے
ہو، دل دیا، درد لیا، آنکھ میں آنسو آئے
ہو، دل دیا، درد لیا...

دردِ الفت کی قسم، تم کو نہ جانے دیتے
ہائے، ہم محبت پہ کبھی حرف نہ آنے دیتے

تھا نہ تقدیر میں، ہم کو یہ خوشی راس آئے
ہو، دل دیا، درد لیا، آنکھ میں آنسو آئے
ہو، دل دیا، درد لیا...

اپنے ہاتھوں سے دیا دل کا بجھا دوں کیسے
ہائے، ساتھ گزرے ہوئے لمحات بھلا دوں کیسے

کاش بیتی ہوئی ہر ایک گھڑی لَوٹ آئے
ہو، دل دیا، درد لیا، آنکھ میں آنسو آئے
ہو، دل دیا، درد لیا...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi, Tanveer Naqvi, Fayaz Hashmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link