Jis Din Suraj Ki Pehli Kiran

جس دن سورج کی پہلی کرن
اتری تھی زمیں پر، اس دن سے

میں تجھ سے محبت کرتا ہوں
میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

جس دن سورج کی پہلی کرن
اتری تھی زمیں پر، اس دن سے

میں تجھ سے محبت کرتا ہوں
میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

میرا پیار نئی کوئی بات نہیں
میرا پیار تھا صدیوں پہلے بھی

میرا پیار نئی کوئی بات نہیں
میرا پیار تھا صدیوں پہلے بھی
جو تجھ سے کیا ہے آج وہی
اقرار تھا صدیوں پہلے بھی

جب سب سے پہلا پھول کوئی
جب سب سے پہلا پھول کوئی
مہکا تھا چمن میں، اس دن سے

میں تجھ سے محبت کرتا ہوں
میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

میں عرش کا رہنے والا تھا
اب دنیا میں آباد ہوں میں

میں عرش کا رہنے والا تھا
اب دنیا میں آباد ہوں میں
جنت سے جو نکلا تیرے لیے
اس آدم کی اولاد ہوں میں

دو دل جب دو انسانوں کے
دو دل جب دو انسانوں کے
مل کر دھڑکے تھے، اس دن سے

میں تجھ سے محبت کرتا ہوں
میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

یہ دنیا جب تک باقی ہے
میں ساتھ نہ تیرا چھوڑوں گا

یہ دنیا جب تک باقی ہے
میں ساتھ نہ تیرا چھوڑوں گا
تیرے آنچل کے اک جھونکے سے
رخ طوفانوں کے موڑوں گا

جس دن سے وفا کی رسم چلی
جس دن سے وفا کی رسم چلی
اے جانِ تمنا، اس دن سے

میں تجھ سے محبت کرتا ہوں
میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

جس دن سورج کی پہلی کرن
اتری تھی زمیں پر، اس دن سے

میں تجھ سے محبت کرتا ہوں
میں تجھ سے محبت کرتا ہوں



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link