Masih-e-Waqt

مسیحِ وقت سہی، ہم کو اس سے کیا لینا
مسیحِ وقت سہی، ہم کو اس سے کیا لینا
کبھی ملے بھی تو کچھ دردِ دل بڑھا لینا
مسیحِ وقت سہی، ہم کو اس سے کیا لینا

ہزار ترکِ وفا کا خیال ہو، لیکن
ہزار ترکِ وفا کا خیال ہو، لیکن

جو روبرو ہوں تو بڑھ کر گلے لگا لینا
جو روبرو ہوں تو بڑھ کر گلے لگا لینا
مسیحِ وقت سہی، ہم کو اس سے کیا لینا

کسی کو چوٹ لگے، اپنے دل کو خوں کرنا
کسی کو چوٹ لگے، اپنے دل کو خوں کرنا

زمانے بھر کے غموں کو گلے لگا لینا
زمانے بھر کے غموں کو گلے لگا لینا
مسیحِ وقت سہی، ہم کو اس سے کیا لینا

خمار ٹوٹے تو کیسے کہ ہم نے سیکھ لیا
خمار ٹوٹے تو کیسے کہ ہم نے سیکھ لیا

جو تُو نہ ہو تو تِری یاد سے نشہ لینا
جو تُو نہ ہو تو تِری یاد سے نشہ لینا
مسیحِ وقت سہی، ہم کو اس سے کیا لینا

سفینہ ڈوب بھی جائے تو غم نہیں، فارغؔ
سفینہ ڈوب بھی جائے تو غم نہیں، فارغؔ

نہ بھول کر کبھی احسانِ نا خدا لینا
نہ بھول کر کبھی احسانِ نا خدا لینا
مسیحِ وقت سہی، ہم کو اس سے کیا لینا
کبھی ملے بھی تو کچھ دردِ دل بڑھا لینا
مسیحِ وقت سہی، ہم کو اس سے کیا لینا



Credits
Writer(s): Firakh Bukhari, Hamid Jazib
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link