Koi Dilbar Koi Qatil (from "Begum Jaan")

آئینہ ہے کہ ہے قاتل کے مقابل قاتل
مجھ کو ڈر ہے، کہیں لڑ جائے نہ قاتل قاتل

کوئی دلبر، کوئی قاتل
اگر مجھ سا نظر آئے
تو مجھ کو بھی بتا دینا
مجھے اس کا پتا دینا

کوئی دلبر، کوئی قاتل
اگر مجھ سا نظر آئے
تو مجھ کو بھی بتا دینا
مجھے اس کا پتا دینا

دنیا میں جتنے حسیں ہیں
ارے، میرے برابر نہیں ہیں، نہیں ہیں
ریشم سے ہیں بال میرے
پھر یہ خد و خال میرے
پھر یہ خد و خال میرے

کوئی چہرہ سوا میرے
اگر تجھ کو لبھا جائے
تو مجھ کو بھی بتا دینا
مجھے اس کا پتا دینا (ہے)

ہر شَے میں ہے عکس میرا
محفل تیری، رقص میرا، رقص میرا
نظریں کسی پر جمائے
پہلو میں تُو مجھ کو پائے
پہلو میں تُو مجھ کو پائے

کرشمہ یوں محبت کا
تجھے کوئی جو دکھلائے
تو مجھ کو بھی بتا دینا
مجھے اس کا پتا دینا (ہے)

بن کے شکاری جو آئے
بچ کے وہ جانے نہ پائے، جانے نہ پائے
جادو کچھ ایسا کروں میں
تیروں کے رخ موڑ دوں میں
تیروں کے رخ موڑ دوں میں

وہ تُو ہو یا کوئی بھی ہو
میری زد سے نکل جائے
تو مجھ کو بھی بتا دینا
مجھے اس کا پتا دینا (ہے)

کوئی دلبر، کوئی قاتل
اگر مجھ سا نظر آئے
تو مجھ کو بھی بتا دینا
مجھے اس کا پتا دینا



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, A. Hameed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link