Ishq Sacha Hai (from "Ishq Ishq")

او متوا، آ جا رے، آ جا، آ جا

عشق سچا ہے تو پھر وعدہ نبھانا ہوگا
عشق سچا ہے تو پھر وعدہ نبھانا ہوگا
تجھ کو آنا ہوگا...
تجھ کو آنا ہوگا، تجھ کو آنا ہوگا
عشق سچا ہے تو پھر وعدہ نبھانا ہوگا

دنیا والوں سے جو ڈر جائے یہ وہ پیار نہیں
آنا چاہو تو کوئی راہ میں دیوار نہیں
آنا چاہو تو کوئی راہ میں دیوار نہیں

پیار کے در پہ زمانے کو جھکانا ہوگا
تجھ کو آنا ہوگا، تجھ کو آنا ہوگا
عشق سچا ہے تو پھر وعدہ نبھانا ہوگا

پھول جسموں کے نہیں روح کے کھل سکتے ہیں
جی کے ہم مل نہ سکیں، مر کے تو مل سکتے ہیں
جی کے ہم مل نہ سکیں، مر کے تو مل سکتے ہیں

فاصلہ صدیوں کا اک پل میں مٹانا ہوگا
تجھ کو آنا ہوگا، تجھ کو آنا ہوگا
عشق سچا ہے تو پھر وعدہ نبھانا ہوگا

میں ہوں مجبور، میرا پیار تو مجبور نہیں
توڑنا عہدِ وفا پیار کا دستور نہیں
توڑنا عہدِ وفا پیار کا دستور نہیں

تُو نہیں آئی تو بدنام فسانہ ہوگا
تجھ کو آنا ہوگا، تجھ کو آنا ہوگا
عشق سچا ہے تو پھر وعدہ نبھانا ہوگا



Credits
Writer(s): Kamal Ahmed, Tafoo
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link