Main Chhupa Sakun (from "Shama-e-Mohabbat")

میں چھپا سکوں گا کیسے تِرے پیار کو جہاں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے تِرے پیار کو جہاں سے
تِرا نام بے خودی میں جو نکل گیا زباں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے تِرے پیار کو جہاں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے...

بڑا مختصر ہے قصہ، بڑا مختصر فسانہ
بڑا مختصر ہے قصہ، بڑا مختصر فسانہ
مجھے جب بھی یاد آیا تِرے پیار کا زمانہ

میں لپٹ لپٹ کے رویا...
میں لپٹ لپٹ کے رویا تِرے سنگِ آستاں سے

میں چھپا سکوں گا کیسے تِرے پیار کو جہاں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے...

میں سمجھ رہا ہوں، ظالم، تِری آنکھ کا اشارہ
میں سمجھ رہا ہوں، ظالم، تِری آنکھ کا اشارہ
میں دکھاؤں داغ دل کے تجھے یہ نہیں گنوارا

تِرا بھید کھل نہ جائے...
تِرا بھید کھل نہ جائے مِرے غم کی داستاں سے

میں چھپا سکوں گا کیسے تِرے پیار کو جہاں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے...

مِری بے خودی سے تُو بھی کوئی فائدہ اٹھا لے
مِری بے خودی سے تُو بھی کوئی فائدہ اٹھا لے
میں بنا رہوں تماشا، تُو مِری ہنسی اڑا لے

نہ ہے تجھ سے کوئی شکوہ...
نہ ہے تجھ سے کوئی شکوہ، نہ گلہ ہے آسماں سے

میں چھپا سکوں گا کیسے تِرے پیار کو جہاں سے
تِرا نام بے خودی میں جو نکل گیا زباں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے تِرے پیار کو جہاں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے...

Credits
Writer(s): A. Hameed, M Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link