Ek Khilta Huwa (from "Shama-e-Mohabbat")

ایک کِھلتا ہوا گلاب ہے تُو

ایک کِھلتا ہوا گلاب ہے تُو
تیرے چہرے سے کھیلتی ہے بہار

ایک کِھلتا ہوا گلاب ہے تُو
تیرے چہرے سے کھیلتی ہے بہار
ایک کِھلتا ہوا گلاب ہے تُو

بھولی بھالی سی یہ تِری صورت
دل میں خوشیوں کا رنگ بھرتی ہے

بھولی بھالی سی یہ تِری صورت
دل میں خوشیوں کا رنگ بھرتی ہے
تیرے نازک لبوں پہ آ کے ہنسی
اپنی قسمت پہ ناز کرتی ہے

پیار سے جھومتی ہیں شوخ ہوا
پیار سے جھومتی ہیں شوخ ہوا
چوم کر تیرے یہ حسیں رخسار

ایک کِھلتا ہوا گلاب ہے تُو
تیرے چہرے سے کھیلتی ہے بہار
ایک کِھلتا ہوا گلاب ہے تُو

تیری ہنستی ہوئی نگاہوں میں
رنگ اور نور ہے فرشتوں کا

تیری ہنستی ہوئی نگاہوں میں
رنگ اور نور ہے فرشتوں کا
کوئی رشتہ نہیں ہے تجھ سے، مگر
پیار محتاج کب ہے رشتوں کا

مجھ کو خود بھی نہیں ہے یہ معلوم
مجھ کو خود بھی نہیں ہے یہ معلوم
کیوں مجھے اِس قدر ہے تجھ سے پیار

ایک کِھلتا ہوا گلاب ہے تُو
تیرے چہرے سے کھیلتی ہے بہار
ایک کِھلتا ہوا گلاب ہے تُو



Credits
Writer(s): M. Ashraf, Shabab Keranvi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link