Eid Ka Din Hai

عید کا دن ہے، گلے ہنس کے لگا لو مجھ کو
عید کا دن ہے، گلے ہنس کے لگا لو مجھ کو
رسم دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے

یوں نہ بے تاب ہو، وہ دن بھی ضرور آئے گا
یوں نہ بے تاب ہو، وہ دن بھی ضرور آئے گا
اپنی منزل ہے اگر پاس، تو کچھ دور بھی ہے
عید کا دن ہے...

تحفۂ عید محبت بھرا دل دیتے ہیں
تحفۂ عید محبت بھرا دل دیتے ہیں
آج کے روز تو دشمن سے بھی مل لیتے ہیں

پھول بن جاؤں، جو زلفوں میں سجا لو مجھ کو
رسم دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے
یوں نہ بے تاب ہو...

پھول زلفوں میں سجاتے ہوئے ڈر لگتا ہے
پھول زلفوں میں سجاتے ہوئے ڈر لگتا ہے
آپ کے سامنے آتے ہوئے ڈر لگتا ہے

امتحاں یوں نہ لو، الجھن میں نہ ڈالو مجھ کو
سوچ لو پہلے، زمانے کو یہ منظور بھی ہے؟
عید کا دن ہے...

پیار کرتے ہیں، تو کیوں اتنا زمانے سے ڈریں؟
پیار کرتے ہیں، تو کیوں اتنا زمانے سے ڈریں؟
چھوڑیئے ہاتھ میرا، ظلم نہ یوں مجھ پہ کریں

مان لو بات، بہانوں سے نہ ٹالو مجھ کو
رسم دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے

یوں نہ بے تاب ہو، وہ دن بھی ضرور آئے گا
اپنی منزل ہے اگر پاس، تو کچھ دور بھی ہے
عید کا دن ہے...



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link