Pholon Ko Dekh Kar

پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ، ہائے

پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ
کھلتا ہوا گلاب نظر آ رہے ہیں آپ، ہو
پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ

چہرے سے اپنے ریشمی آنچل ہٹائیے

چہرے سے اپنے ریشمی آنچل ہٹائیے
اس چاند سے یہ زلف کا بادل ہٹائیے

گھونگھٹ کی چلمنوں میں چھپے جا رہے ہیں آپ
کھلتا ہوا گلاب نظر آ رہے ہیں آپ، ہو
پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ

ان تھرتھراتے ہونٹوں سے کچھ کام لیجیے

ان تھرتھراتے ہونٹوں سے کچھ کام لیجیے
میں غیر تو نہیں ہوں، مِرا نام لیجیے

کیسی حیا ہے، غیر بنے جا رہے ہیں آپ
کھلتا ہوا گلاب نظر آ رہے ہیں آپ
پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ

سہرے میں بندھ گئی ہے محبت کی ہر قسم

سہرے میں بندھ گئی ہے محبت کی ہر قسم
دنیا نے لاکھ روکا مگر مل گئے ہیں ہم

پھر داستانِ عشق کو دوہرا رہے ہیں آپ
کھلتا ہوا گلاب نظر آ رہے ہیں آپ، ہو
پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link