Bhabi Meri Bhabi (Happy)

بھابی، میری بھابی، تم جیو ہزاروں سال
ہوئے ہوئے، بھابی، میری بھابی، تم جیو ہزاروں سال
بھیّا ہمارا یوں ہی تمھارا رکھے سدا خیال
ہائے ہائے، بھابی، میری بھابی، تم جیو ہزاروں سال

بھیّا کے دل پر رانی بن کر بھابی راج چلائے
بھابی کا پیارا، راج دلارا، دیور موج اڑائے

یہی دعا ہے، یہی تمنا، سدا رہو خوش حال
ہائے ہائے، بھابی، میری بھابی، تم جیو ہزاروں سال

سارا گھر دے جسے سلامی، بھابی وہ پرچم ہے
پیار بہن کا، ماں کی ممتا، دونوں کا سنگم ہے

اِس صورت کی، اِس سیرت کی ملتی نہیں مثال
ہائے ہائے، بھابی، میری بھابی، تم جیو ہزاروں سال

میں اِس گھر کے سکھ کی خاطر ہنس کے سو دکھ جھیلوں
اِس دنیا سے ہنسی خوشی کی ساری دولت لے لوں

تم سے تمھاری خوشیاں چھینے، کس کی ہے یہ مجال؟
ہائے ہائے، بھابی، میری بھابی، تم جیو ہزاروں سال
ہوئے ہوئے، بھابی، میری بھابی، تم جیو ہزاروں سال
بھیّا ہمارا یوں ہی تمھارا رکھے سدا خیال
ہائے ہائے، بھابی، میری بھابی، تم جیو ہزاروں سال

Credits
Writer(s): Ahmed Rushdi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link