Izhar Bhi Mushkil

رات لکھی تھی یہ نصیبوں میں
یہ بھی قسمت نے دن دکھانا تھا
ساری محفل کے روبرو آ کر
تیرا سہرا بھی ہم کو گانا تھا

اظہار بھی مشکل ہے، چپ رہ بھی نہیں سکتے
مجبور ہیں، اُف اللہ، کچھ کہہ بھی نہیں سکتے
اظہار بھی مشکل ہے...

اِتنا احسان مجھ پہ کر دینا
دل کی حسرت نکالنے کے لیے
پھول سہرے سے کچھ بچا لینا
میری تربت پہ ڈالنے کے لیے

ہم تیری جدائی کا دکھ سہہ بھی نہیں سکتے
مجبور ہیں، اُف اللہ، کچھ کہہ بھی نہیں سکتے
اظہار بھی مشکل ہے...

ہم سے ملنے میں ہو جو رسوائی
یہ ہمیں کس طرح گوارا ہے
حشر کے روز بھی نہ تم سے ملیں
اب یہی فیصلہ ہمارا ہے



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link